وساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور :وساکھی میلے اور327ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 2800سے زائد سکھ یاتری واہگہ سرحد کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صوبائی وزیر اقلیتی امور ،ضلعی انتظامیہ ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑانے اس موقع پر بھارت سے آنے والے تمام سکھ یاتریوں کو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان محبت اور امن کی دھرتی ہے2ہزار 840یاتریوں کو ویزے جاری کئے گئے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہے ۔سکھوں کے لیے پاکستان ہمیشہ کھلا ہے ۔ آج پاکستان کی دھرتی امن کی دھرتی سے پہچانی جارہی ہے ۔ہم امن کے داعی ہے یہاں سے محبت اور امن کا پیغام لے کر جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتیں آزاد ہیں اور انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔پاکستان میں تمام گوردوارں کی تزئین و آرائش جاری ہے ان کی بحالی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔سکھ یاتریوں نے اس موقع پرجامع انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا








