مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو انکے گھروں اور جائیدادوں سے بے دخل کرنے کی اپنی غیر قانونی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع اسلام آباد میں ایک اور کشمیری شہری کی جائید اد ضبط کر لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے علاقے انچھی ڈورہ میں آصف حسین کی چھ مرلہ اراضی پرمشتمل دو منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کر لیاہے، جس کی مالیت تقریبا 60لاکھ روپے ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ آصف نے غیر قانونی سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کی گئی رقم کے ذریعے یہ گھر بنایا تھا۔اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کوانکے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کیلئے اس طرح کے جھوٹے الزامات کے تحت کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور اب تک سینکڑوں املاک کو مختلف حیلے بہانوں سے ضبط کیا جا چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق قابض انتظامیہ کایہ اقدام کشمیریوں کی ضبط کی گئی املاک کو غیر کشمیریوں کو الاٹ کر کے مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنااورکشمیریوں کو معاشی طورپر کمزور کرنابھی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button