ایران امریکہ مذاکراتی عمل میں پاکستان کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، لبریشن الائنس

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںجموں کشمیر لبریشن الائنس نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر لبریشن الائنس کے ترجمان سجاد میر نے سری نگر سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے جس تدبر ، جرات اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے ، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دانشمندانہ قیادت ، عسکری مہارت اور سفارتی بصیرت کو دیتے ہوئے کہا کہ ا±ن کی قیادت میں پاکستان ایک ذمہ دار اور مو¿ثر ریاست کے طور پر عالمی منظرنامے پر نمایاں ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے مشترکہ وژن نے نہ صرف خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچایا بلکہ عالمی سطح پر یہ واضح کر دیا کہ دیرپا امن کا راستہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ، حکمت اور تدبر سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک مضبوط ، باوقار اور نڈر ریاست کے طور پر ا±بھرتے ہوئے دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے لیے امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے اصولی مو¿قف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، کیونکہ ایک مستحکم ، طاقتور اور متحد پاکستان ہی خطے میں پائیدار امن اور جموں کشمیر کی آزادی کی حقیقی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔
سجاد میر نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں کا نمازیوں کے لیے کھلنا اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے سامنے آنے والی حالیہ سفارتی پیش رفتیں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا مثبت ، فعال اور جرات مندانہ کردار ایک حقیقت بن چکا ہے جو عالمی امن کے لیے امید کی روشن علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی زیرِقیادت ایک مستحکم ، طاقتور اور متحد پاکستان نہ صرف تکمیلِ پاکستان کی جانب پیش قدمی کرے گا بلکہ خطے میں دیرپا امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہی مضبوط پاکستان ہندوتوا کی بھارتی کوششوں کے آگے رکاوٹ بنا رھے گا۔ جموں کشمیر سمیت تمام محکوم اقوام آزادی کی راہ ہموار کرےگا۔






