بھارت

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے بھارت میں صف ماتم

اسلام آباد : ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کے بطور ثالث مرکزی کردار اداکرنے سے خودساختہ وشوا گرو مودی کی انداز سیاست پر سنجیدہ سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں اور مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر میں بھارت کی سفارتی ناکامی پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہادوشوا گرومودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی جریدے ”دکن ہیرالڈ“ کے مطابق سینئرکانگریس رہنما جے رام رامیش نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے بطور ثالث مرکزی کردار نے خودساختہ وشوا گرو مودی کے انداز سیاست پر سنجیدہ سوالات کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی”نمستے ٹرمپ“ اور”پھر ایک بار ٹرمپ سرکار“ مہم کے باوجود امریکہ نے پاکستان کو یہ کردار کیسے ادا کرنے دیا۔ کانگریس لیڈرنے کہاکہ مودی امریکہ کے ساتھ یکطرفہ تجارتی معاہدے پر رضامند ہونے کے باوجود کوئی سیاسی فائدہ نہ اٹھاسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت برکس پلس کی صدارت کے باوجود خلیجی جنگ کے تناظرمیں کوئی مصالحتی قدم کیوں نہ اٹھاسکا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button