مقبوضہ جموں و کشمیر
راجستھان: سٹرک حادثے میں سرینگر کا رہائشی شخص جان بحق، دوسرا زخمی
جے پور:
بھارتی ریاست راجستھان میں ایکسپریس وے پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کی ایک گاڑی اور کنٹینر ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے سری نگر کا ایک شخص جان بحق جبکہ جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گاڑی رجسٹریشن نمبر(JK01AX-6894 )اور کنٹینر ٹرک (RJ32GE-2102) کے درمیان تصادم ہوا تصادم کے نتیجے میں سرینگر کے علاقے صورہ کے رہائشی افراد وسیم احمد اور فرزان احمد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔ حکام نے بتایاکہ وسیم احمد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا جبکہ فرزان کی حالت مستحکم ہے۔






