مقبوضہ جموں و کشمیر
کوکرنا گ کے جنگلات میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی ،بھارتی فوج کے دو کمانڈو لاپتہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران دو بھارتی فوج کے دو کمانڈو لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس مطابق ضلع کے علاقے کوکرناگ کے جنگلات میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی جو بدھ کو بھی جاری رہی ۔ اس دوران علاقے میں خراب موسم بارش اور برفباری کی وجہ سے دوپیراکمانڈوز سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔علاقے میںکارروائی کیلئے بھارتی فوج ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بھی استعمال کر رہی ہے ۔ گھنے جنگل میں کمانڈوز کو تلاش کیاجارہاہے ۔





