بھارت

بھارت : آسام میں الفا(انڈیپنڈنٹ)کے سربراہ کے اہلخانہ پر حملہ، علاقے میں کشیدگی

گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام کے ضلع تینسوکیا میں نامعلوم مسلح افراد نے یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام آزادگروپ (ULFA-I) کے سربراہ پریش باروہ کے چھوٹے بھائی کے گھر پر فائرنگ کر دی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حملہ اتوار کی رات پریش باروہ کے بھائی مشن باروہ کے گھر پرکیاگیا۔ حملہ آوروں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے پہلے اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور اردگرد کے علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔حملہ ایک ایسے وقت پر کیاگیا ہے جب بھارتی حکام آسام میں الفا (آزاد) کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پریش باروہ کو جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ میانمار میں مقیم ہے، متعدد الزامات کا سامنا ہے جن میں علاقے میں دیسی ساختہ بم دھماکوں کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شمال مشرقی بھارت میں سیکورٹی کی غیر مستحکم صورتحال کی عکاسی کرتا ہے جہاں بھاری تعداد میں فوجیوں کی موجودگی اور انسداددہشت گردی کے اقدامات کے باوجود کشیدگی برقرار ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button