بھارت

معروف بھارتی خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

نئی دلی: بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت کے دور میں آزادی صحافت اور میڈیا پر سخت قدغن عائد ہے،صحافیوں کو سچ سامنے لانے پر آئے روزقتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کاسامناکرنا پڑتاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تازہ واقعے میں معروف بھارتی خاتون صحافی رانا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رانا ایوب نے میڈیا کو بتایاہے کہ انہیں بین الاقوامی نمبرز سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔ دھمکی دینے والے شخص نے رانا ایوب کو انکے گھر کا پتہ بتایا اور والد کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔رانا ایوب نے ممبئی کے کوپر کھیرانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔صحافیوں کی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکام رانا ایوب اور ان کے خاندان کے تحفظ کو فوری یقینی بنائیں۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے اور بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔واضح رہے کہ رانا ایوب پہلے بھی آن لائن ہراسانی، تفتیش اور قتل و ریپ کی دھمکیوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button