بھارت

ہریانہ :ہندوتوا بلوائیوں کے وحشیانہ تشدد سے بھارتی پولیس افسر ہلاک

نئی دلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندوتوا بلوائیوں کے ایک گروپ نے پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 57سالہ پولیس سب انسپکٹر رمیش کمار کوبلوائیوں کے ایک گروپ نے ریاست کے قصبے حصارکے علاقے شملال دھانی میں اس کے گھر کے باہر تشدد کر کے ہلاک کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر میں تعینات سب انسپکٹر رمیش کمار نوجوانوں کے ایک گروپ کو اپنے پڑوس میں گڑبڑ پیدا کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔فوری طورپر وہ وہاں سے چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد واپس آکر انہوں نے رمیش کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر گالیاں دیناشروع کر دیں۔بلوائیوں نے پولیس سب انسپکٹر پر اینٹوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گیاجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button