بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی تعداد 6ہزارسے تجاوز کر گئی

نئی دہلی : بھارت میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی تعداد 6ہزارسے تجاوز کر گئی ہے اورگزشتہ48گھنٹوں کے دوران 769 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمارسے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6,133 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران وائرس سے مزید چھ اموات ہوئی ہیں۔اعداد و شمارسے معلوم ہوتا ہے کہ کیرالہ بدستور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، اس کے بعد گجرات، مغربی بنگال اور دہلی ہیں۔وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے بھارتی حکومت اسے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنے کے لیے فرضی مشقیں کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button