بھارت
اتر پردیش: نئی ووٹر لسٹ جاری ، 2 کروڑ سے زائد نام خارج
بڑی تعداد میں رائے دھندگان کااخراج جمہوریت کیساتھ دھوکہ ہے، حزب اختلاف
لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں خصوصی جامع نظرثانی مہم کے بعد حتمی ووٹر فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل افسر نودیپ رِنوا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب ریاست میں کل ووٹروں کی تعداد ۱۳ کروڑ ۳۹ لاکھ ۸۴ ہزار ۷۹۲ رہ گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ۸۴ لاکھ ۲۸ ہزار۷۶۷ نئے ووٹرز شامل کئے گئے، لیکن تقریباً 2کروڑ6 لاکھ ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کر دیے گئے۔
یوپی میں ایس آئی آر”خصوصی جامع نظرثانی مہم “ سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔حز ب اختلاف کی جماعتوں نے ووٹروں کے نام بڑے پیمانے پر حذف کئے جانے کوجمہوریت کے ساتھ دھوکہ اور عوامی حق رائے دہی کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔








