بھارت

اترپردیش: پولیس نے ہند و انتہا پسند جماعت کے رہنما کی شکایت پر ایک کامیڈین کو گرفتار کر لیا

پریاگ راج: بھارتی ریاست اترپردیش میں کے شہر پریگام راج (الہ آباد) میں پولیس نے ایک کامیڈین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کامیڈین پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ریاست آندھرا پریش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کی توہین کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انودپ کٹیکالا نامی کامیڈین کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ اسے ایک ہندو انتہا پسند تنظیم جن سینا پارٹی ( جے ایس پی ) کے جوائنٹ سیکرٹری کی تحریری شکایت پر گرفتار کیا گیا ۔ شکایت میں کہاگیا کہ کامیڈین انودپ کٹیکالا نا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اسے کلیان او ر انکے خاندان کے دیگر افراد کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے یوں اس نے بے بنیاد باتوں کے ذریعے نائب وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button