مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں مزدور سراپا احتجاج، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ
بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے، ٹائمز آف انڈیا
نئی دلی :
مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کے ہر طبقے کے لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایاگہاہے کہ بھارت کے شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ نوئیڈا میں فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا جہاں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال جاری رکھے ہوئے ہے اور عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار بی جے پی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔ سربراہ سماج وادی پارٹی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث مزدور مناسب تنخواہ سے محروم ہیں۔کانگریس رہنما اجے رائے کے مطابق اشتہارات سے خالی پیٹ نہیں بھرے جا سکتے، مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر نکل کر پرتشدد احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ شائننگ انڈیا کے نام نہاد دعوں کے برعکس بڑھتے مظاہرے نااہل مودی کی ناکامیوں کا واضح ثبوت ہیں۔







