پاکستان

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:
پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جس نے تیز رفتار کے ساتھ دور فاصلے پر اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاک بحریہ نے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے سے اپنی تیاری اور درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ اس میزائل فائرنگ کے تجربے کت مشاہدہ کے لیے موجود تھے۔یہ میزائل جدیدگائیڈنس سسٹم اور اعلی درجے کی مینوریبلٹی کی صلاحیتوں سے لیس ہے، جو اسے خطرات سے بچنے، بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنے اور نہایت درستگی اور ومثر انداز میں ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔مقامی طور پر تیار کردہ اس میزائل کا کامیاب تجربہ تکنیکی مہارت اور عملی صلاحیتوں کے امتزاج کابھی واضح اظہار ہے۔ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ روایتی دفاعی نظام میں سمندری طاقت کو مضبوط رکھتے ہوئے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائے۔صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف ، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیابی پر متعلقہ یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button