مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں گھروں پربھارتی فورسز کے چھاپے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ،پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقوں سوپور، رفیع آباد، زینگیر، پٹن اور سنگرمہ میں کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی۔آخری اطلاعات تک چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔
یاد رہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں امن اماں کی بحالی کے بلند بانگ دعوے کررہا ہے لیکن علاقے میں جاری بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں ،چھاپے ، نوجوانوں کا جعلی مقابلوں میں قتل ، بلاجواز گرفتاریاں اسکے دعوئوں کا منہ چڑھا رہا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ بھارت جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ، کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کے مطالبے پر مضبوطی سے قائم ہے جس کی پاداش میںبی جے پی کی ہندو توابھارتی حکومت بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوںکا نشانہ بنا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button