مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور : سڑک حادثے میں 15 مسافسر وں کی جانیں ضائع، 20زخمی

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں سڑک حادثے میں کم از کم پندرہ مسافر وں کی جانیں ضائع جبکہ کم از کم 20زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رام نگر ادھم پور شاہرہ پر مسافر بس الٹنے سے کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔حادثے میں 20لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس رام نگر سے ادھم پور کو ملانے والی شاہراہ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں شدید جانی نقصان ہوا۔مقامی افراد اور راہگیروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بس کے اندر پھنسے مسافروں کو نکالنے میں مدد کی۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button