بھارت

کانگریس لیڈرا ملکارجن کھرگے نے نریندر مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا

اسلام آباد:
مودی کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہونے والی ہزیمت اور رسوائی کا سفر تاحال جاری ہے، کانگریسی لیڈرملکارجن کھرگے نے وزیراعظم مودی کو دہشتگرد قراردیدیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس رہنما ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی ایک دہشتگرد ہے کیونکہ اس کی پارٹی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن پرنریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6مئی 2025کو پہلگام واقعہ انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کو پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا جس پرانہوں نے مقبوضہ کشمیرکا دورہ منسوخ کیا تھا۔ماہرین کے مطابق بھارت کے اندر سے مودی کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارتی عوام میں ہندوتوا نظریات کیخلاف بڑھتی شدید نفرت کاعکاس ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کوایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی مستند شواہد پیش نہیں کرسکا ہے جبکہ پرتشدد اورانتہا پسند پالیسیوں کے باعث مودی عالمی سطح پر نفرت اوردہشتگردی کااستعارہ بن چکاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button