مقبوضہ جموں و کشمیر
عمر عبداللہ کی جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں ناکامی پر مودی حکومت پر تنقید
جموں:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں ناکامی پر مودی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اس مسئلے پر کوئی واضح جواب دیے سے قاصر ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں میں جاری ایک بیان میں قانون ساز اداروں میں خواتین کے ریزرویشن پر عمل درآمد کے معاملے پر بھی حکومت پر تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے جموں اور کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیاہے اور صرف صحیح وقت کا انتظار کیا جارہاہے ۔عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ کشمیریوںکو واضح طورپر بتایاجانا چاہیے کہ اگر مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیاہے تو اسے لازمی پورا کیاجانا چاہیے ۔







