مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بدترین بحران پر اظہار تشویش

سرینگر11 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے وادی کشمیرمیں جاری بجلی کے بدترین بحران پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساگر نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں بجلی کی فراہمی میں بہتری میں سنجیدہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ 24گھنٹے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ2016میں بھارتی قابض حکومت کی طر ف سے کشمیریوں سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے وعدے کئے جارہے ہیں جبکہ درحقیقت بجلی کی فراہمی کی صورتحال بدسے بدترہوتی جارہی ہے ۔
ادھرسرینگر کے مختلف علاقوں کے شہریوں اور طلبہ نے بجلی کی بار بارلوڈ شیڈنگ اور انٹرنیٹ سروس معطلی پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ سرینگر کے علاقوں کانی پورہ، نوگام، پنتھہ چھوک ، زعفران کالونی اور زیون کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کی آنکھ مچولی 24گھنٹے جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسا منا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور اس کے باعث انٹرنیٹ کی معطلی نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button