مقبوضہ جموں و کشمیر

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک برس مکمل

مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیوں سے معمولات زندگی مفلو ج

 

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کوایک برس مکمل ہونے کے موقع پر بھارتی قابض حکام نے پورے مقبوضہ علاقے میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج اور کشمیریوںکو شدید مشکلا ت کاسامنا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے بڑے شہروں اور حساس مقامات پر بھاری نفری تعینات کر کے مقبوضہ علاقے کو عملاً فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ جگہ جگہ قائم کی گئی چوکیوں پر شہریوں کو روک کر تلاشی لی جا رہی ہے ۔متعدد افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں طلب کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اورانہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ وادی کشمیرکے تمام داخلی و خارجی راستوں کی بھی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ کسی قسم کے عوامی احتجاج یا جلسے جلوس کو روکنے کیلئے بھارتی فوج ، پولیس ، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے،۔سخت پابندیوں کاسلسلہ صرف وادی کشمیر تک محدود نہیں ہے بلکہ جموں خطے کے اضلاع ڈوڈہ، کشتواڑ، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھی سخت پابندیاں نافذ ہیں۔مبصرین کے مطابق اس طرح کی سخت پابندیوں نے معمولات زندگی کومفلوج کر دیا ہے اور لوگوں کی بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button