بھارت

بھارتی میڈیا امریکہ ایران مذاکرات کی ناکامی کی امید لگائے بیٹھا ہے

نئی دہلی : بھارتی میڈیا اور بعض تجزیہ کار سنجیدہ صحافتی اصولوں کے بجائے موقع پرستی اور جذباتی ردعمل کو ترجیح دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرون ملک مقیم ایک بھارتی دانشور اشوک سوین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا داخلی مسائل خصوصاً توانائی کی کمی جیسے اہم معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی کی امید لگائے بیٹھا ہے۔ یہ رویہ نہ صرف پیشہ ورانہ ذمہ داری سے انحراف ظاہر کرتا ہے بلکہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف بھی ہے۔اسی طرح ریٹائرڈ میجر جنرل ہرشا کاکر کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل قرار دینا اور ان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بعض بھارتی حلقے عالمی سیاست پر متوازن تجزیے کے بجائے اشتعال انگیز مو¿قف اپنا کر ٹرمپ کے خلاف گالم گلوچ پر اتر آئے۔ بھارتی میڈیا جو کبھی نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو غیر معمولی طور پر مثبت انداز میں پیش کر رہا تھا، 2025 میں امریکہ–بھارت تعلقات میں تبدیلی کے بعد اسی نوعیت کی کوریج پر تنقید کرنے لگا۔ یہ یوٹرن میڈیا کے بیانیے میں مستقل مزاجی کے فقدان اور حالات کے مطابق مو¿قف بدلنے کی عادت کو ظاہر کرتا ہے۔مجموعی طور پر یہ رجحانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارتی میڈیاکے بعض حلقوں میں غیر جانبداری، تسلسل اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے بجائے جانبداری، تضاد اور سیاسی مفادات کو فوقیت دی جا رہی ہے جو نہ صرف عوامی رائے کو متاثر کرتا ہے بلکہ خطے کے حساس معاملات کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button