جائیداد ضبط

مقبوضہ جموں و کشمیر : انتظامیہ نے مزید 5کشمیریوں کی املاک ضبط کر لیں

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ نے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں مزید 5کشمیریوں کی املاک ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے انتظامیہ کے حکم پر ضلع بارہمولہ کے علاقے ربن سوپور میں جاوید احمد ڈار کی تین کنال اور تین مرلہ اراضی اوررہائشی مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحط ضبط کر لیا ہے۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے بٹ پورہ ہیہامہ میں متوالی پسوال Mutwali Piswa نامی شہری کی 2کنال 14مرلہ اراضی، کپواڑہ ضلع کے علاقے کرناہ میں عبدالحمید شیخ کی 3کنال 6مرلہ ، خوشحال پٹھان کی 18مرلہ جبکہ اسی ضلع کے علاقے نواگبرا میں منظور احمد شیخ کی 2کنال اور 9مرلہ اراضی کالے قانون ” یو اے پی اے“ کے تحت ضط کر لی ۔
اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کو انکے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس اقدام کامقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ہراساں اور انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔رواں سال اب تک بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کی سو سے زائد جائیدادیں ضبط کی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button