بھارتی بحریہ میں10دنوں میں دو خودکشیوں سے صورتحال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے
نئی دہلی : بھارتی ریاست اڑیسہ میں صرف 10دنوں میںایک ہی بحری اڈے پر دوسرے اہلکار کی خودکشی سے بھارتی بحریہ میںفوجیوں کے گرتے ہوئے مورال اور بگڑتی ہوئی نفسیاتی صحت کی عکاسی ہوتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تازہ ترین واقعہ اس وقت پیش آیا جب18اپریل کو ریاستبہار کے علاقے بھوجپور سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اہلکار 19 سالہ وکاس کمار کو آئی این ایس چلکا کے ایک جم میں مردہ پایا گیا ۔وہ فروری میں ہی بھارتی بحریہ میں بھرتی ہوا تھا۔اسی اڈے پر 8 اپریل کو میرٹھ اتر پردیش کے زیر تربیت اہلکار کٹک یادو نے خودکشی کی تھی اور صرف 10 دنوں میں آئی این ایس چلکا میں یہ دوسری خودکشی ہے۔ پنشن سے بچنے اور عمر کی حد کو کم کرنے کے لیے شروع کی گئی چار سالہ اگنیویر کی متنازعہ اسکیم کے تحت بھرتی ہونے والے فوجیوں کو تربیت کے بعد فارغ ہونے کا سامنا ہے اور صرف 25 فیصدکو مستقلکیا جاتا ہے۔ اسکیم کی افادیت اور فارغ ہونے کے بعد فوجیوں کے تاریک مستقبل کے حوالے سے پہلے ہی بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ میں شدید بحث چھڑگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مقبوضہ جموں وکشمیر جیسے آپریشنل علاقوں سمیت تینوں افواج میں تقریباً 25 اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔شدید ذہنی تناو¿، طویل عرصے کی تعیناتی،اہلخانہ سے دوری، ازدواجی تنازعات اور مالی پریشانی فوجیوں کو اپنی جانیں لینے پر مجبور کر رہی ہے جس سے بھارتی مسلح افواج میںذہنی صحت کے حوالے سے تشویشناک صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے۔ اگنیویر کا پہلا بیچ جو 2022 کے آخر میں بھرتی ہواتھا،رواں سال اپنی مدت پوری کر رہا ہے۔









