بھارت

امریکہ صدر ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قراردیدیا

اپوزیشن جماعت کانگریس کی توہین آمیز بیان پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

واشنگٹن:
امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ اور سفارتی حیثیت ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرمپ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دینے پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس بیان کو نہ صرف توہین آمیز بلکہ بھارت مخالف قرار دیا ہے۔ کانگریس رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور کمزور سفارتکاری کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ مودی حکومت کی ہندوتوا نظریے پر مبنی پالیسیوں نے ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ صدرٹرمپ کے بار بار توہین آمیز بیانات پر مودی حکومت کی خاموشی تشویش کا باعث ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے بارے میں مسلسل توہین آمیز بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر اس ملک کے حالات اور انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بھی حالیہ عرصے میں کشیدگی اور دوریوں کے آثار نمایاں ہوئے ہیں، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
ادھر ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور عالمی سطح پر بیانات کے ردعمل میں کمزوری بھارت کے لیے سفارتی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے اثرات ملک کی عالمی پوزیشن پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button