سکھ

امریکا میں خالصتان تحریک کے حامی سکھوں کا بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارت بیرون ملک سکھ لیڈروں کے قتل ، نگرانی اور دیگرمظالم میں ملوث ہے ، شرکا

کنیکٹیکٹ:
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں خالصتان تحریک کے حامی سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورمودی حکومت کی پالیسیوں، سکھ رہنمائوں کے قتل اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی آف امریکہ کوسٹ کے زیراہتمام 18اپریل بروز ہفتہ کو احتجاجی مظاہرہ بھارتی قونصل خانہ جنرل نیو یارک کی طرف سے منعقدہ بھارتی قونصلر کیمپ کے سامنے کیا گیا۔ سکھ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی قونصل خانوں کی جانب سے سکھوں کے خلاف سرحد پار ظالمانہ کارروائیوں خصوصا کینیڈا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور نیو یارک میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف قتل کی سازش کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے خالصتان کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔ سکھ برادری بیرون ملک بالخصوص کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں مقیم سکھ، بھارت کی جانب سے ٹارگٹ کلنگز اور سرحد پار جبر کے حوالے سے مسلسل شکایت کررہی ہے ۔ بھارت کرائے قاتلوں کے ذریعے 2023میں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش ملوث ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی قونصل خانے سے وابستہ خفیہ ایجنسی ”را”کے ایک افسرنے ہردیپ سنگھ نجر کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کی تھیں اور اسے بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک ہینڈلرز کے ساتھ شیئر کیاتھا۔امریکہ میں گرفتار ہونے والے نکھیل گپتا نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ساز ش کے مقدمے میں کرائے کے قاتل ہونے کا جرم قبول کیاہے اور اسے 40سال تک قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سکھ گروپ بھارتی حکام اور را کے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ان کی بیرون ملک مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ بھارت انسداد دہشت گردی کے نام پر خالصتان تحریک سے وابستہ سکھوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس کا ٹرائل تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے جبکہ کینیڈا حساس انٹیلی جنس کے تحفظ کی کوشش کر رہا ہے۔
یادرہے کہ بھارتی قونصل خانہ جنرل نیو یارک نے سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد قونصلر کیمپ کا مقام گردوارہ دکھ نوارن صاحب، ونڈسر کنیکٹیکٹ سے براڈ اسٹریٹ، ونڈسر کنیکٹیکٹ منتقل کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button