پاکستان

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی، فلاح و بہبود اور خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں خطوں کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی فلاح کے اقدامات کو مزید مثر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور، بالخصوص جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے آزاد کشمیر میں حالیہ انتخابات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر دونوں خطوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button