بھارت

پہلگام فالس فلیگ آپریشن ، ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

 

اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے دوران ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا کی انتہا کردی ،مودی حکومت کی ایما پر بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد بغیر ثبوت کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھرایا ،بھارتی میڈیا پر مودی کی کٹھ پتلیوں نے پاکستان کیخلاف جنگ کا آغاز کرنے اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کا شور مچا دیا۔گودی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا ،مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز جنگی اقدامات کے طور پر پیش کیا گیا۔عالمی ماہرین کے مطابق حقائق کو یکسر نظر انداز کرکے بھارتی میڈیا مسلسل پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے تصادم کی بھرپور کوشش کرتا رہا ،بھارتی میڈیا پر بیٹھے بھارت کے سابق نااہل فوجی تجزیہ کار بھی جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہے۔گودی میڈیا کا مودی سے ناقص سکیورٹی اور پالیسی ناکامی سے متعلق سوال نہ کرنا فالس فلیگ آپریشن میں بھارت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button