مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی انتظامیہ نے دوشہریوں کی کروڑوں روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع سری نگر میں دو افراد کی کروڑوں روپے کی غیر منقولہ جائیدار ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نئی دلی کے مسلط کر دہ گورنر منوج سہنا کے حکم پر سرینگر کے علاقے نور باغ کے رہائشیوں شکیل احمد گنائی اور فاروق احمد میر کے ایک ایک کنال اراضی پر تعمیر شدہ دو منزلہ رہائشی گھر ضبط کر لیے ۔ گھروں کی مالیت کل 5کروڑ ررپے بتائی جارہی ہے۔
مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کو گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکاواحد مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیگر علاقے میں آبادی کے تناسب کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button