مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی سپریم کورٹ شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 13جنوری کو کرے گی

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر شاہ کی ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضمانت پر 13 جنوری کو سماعت کرے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے دہلی ہائی کورٹ کے 12 جون کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں ان کی ضمانت مسترد کی گئی تھی۔ سینئر حریت رہنما کے مقدمے کی پیروی سینئر ایڈوکیٹ کولن گونسالویس کر رہے ہیں ۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی آے کی طرف سے ایڈوکیٹ سدھارتھ لوتھرا جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتا کی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ لوتھرا نے ذاتی مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی سماعت میں تاخیر کی درخواست کی جس پر بنچ نے اگلے ہفتے معاملے کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔






