بھارت

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس کے پروگرام کے خلاف طلباءکا احتجاج

نئی دہلی : نئی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءنے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں کیمپس میںپروگرام منعقد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباءتنظیموں نے آ ر ایس ایس کے پروگرام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور یونیورسٹی کے لیے نامناسب قرار دیا۔ دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کی بھاری تعداد میں موجودگی میں طلباءنے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”جامعہ ہماری یونیورسٹی ہے، آپ کی شاخ نہیں“ اور”ہم اپنے کیمپس میں زعفرانیت کو مسترد کرتے ہیں“ جیسے نعرے درج تھے اوروہ انقلاب زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI) اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) جیسی بائیں بازو کی طلباءتنظیموںسے وابستہ مظاہرین نے وہاں موجود آر ایس ایس کے کارکنوں سے فوری طور پر کیمپس سے نکلنے کا مطالبہ کیا۔ایس ایف آئی نے ایک دن پہلے تقریب کو براہ راست اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اجازت واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تنظیم نے کہا کہ ایک اہم اقلیتی ادارے میں آرایس ایس کی صد سالہ تقریبات کا انعقاداس کے وقار اور حفاظت کی توہین ہے۔ آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن دہلی کے صدر اور جامعہ کے طالب علم سعید نے انتظامیہ کی طرف سے امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی جامعہ ہے جہاں دیگر طلباءتنظیموں کو سیکورٹی مداخلت کے بغیر مباحثہ کرنے کی بھی اجازت نہیں ، لیکن آر ایس ایس کو ایک ایئر کنڈیشنڈ ہال میں مکمل پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباءاپنے جمہوری حقوق کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button