بھارت

بھارت: سرکاری عمارت پر خالصتانی پرچم لہرانے پر 2افراد کو پانچ، پانچ برس قید کی سزا

نئی دلی:بھارت میں بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) کی ایک خصوصی عدالت نے ایک سرکاری عمارت پر خالصتانی پرچم لہرانے پر دو افراد کو پانچ پانچ برس سے زائد جیل کی سزا سنائی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پنجاب کے علاقے موگہ کے رہائشی اندر جیت سنگھ اور جسپال سنگھ کو 5سال 6ماہ جیل اور 16ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزاسنائی۔این آئی اے نے ان دونوں کے خلاف موہالی کے ایس اے ایس نگر میں واقع عدالت میں فرد جرم دائر کی تھی ۔ اندر جیب اور جسپال نے سال 2020میں14اگست کے روز ڈپٹی کمشنر موگہ کے دفتر کی عمارت پر خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔ یہ دونوں بھارتی یوم آزادی سے ایک دن قبل ڈی سی آفس میں داخل ہو ئے تھے اور عمارت کی چھت پر چڑھ کر خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔
قبل ازیں امریکہ میں قائم خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے گرپت سنگھ پنوں نے اعلان کیا تھا کہ دلی کے لال قلعہ پر خالصتانی پرچم لہرانے والے کسی بھی بھارتی نوجوان کو 1لاکھ 25ہزار امریکی ڈالر جبکہ کسی بھی سرکاری عمارت پر یہ پرچم لہرانے والے کو 25سو امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button