بھارت

ایئر انڈیا کا 100پروازیں کم کرنے کا فیصلہ

نئی دلی: مہنگے ایندھن (جیٹ فیول) نے بھارتی ہوا بازی سیکٹر کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے جسکا براہ راست اثر فلائٹ آپریشن پر نظر آنے لگا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ائر انڈیا نے بڑھتے ہوئے اخراجات کے دبائو کے پیش نظر روزانہ تقریبا100پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمی گھریلو اوربین الاقوامی دونوں پروازوں پر نافذ ہو گی۔ خصوصا یورپ ، شمالی امریکہ ، آسٹریلیا اور سنگاپور جیسے روٹس پر فضائی خدمات میں بڑی کمی دیکھنے کی ملے گی۔ اس وقت ائر انڈیا روزانہ تقریبا 1100پروازیں چلاتی ہے لیکن اگلے ماہ جون کے شیڈول میں خاص طور پر بین الاقومی روٹس پر بڑی کٹوٹی کی جائے گی۔ پاکستانی حدود کی بندش اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھائوں نے ایئر لائنز کے منافع پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔
یاد رہے کہ فیڈریشن آف انڈین ایئر لائنز( ایف آئی اے ایل ) جس میں انڈیگو ، ائر انڈیا اور اسپائس جیٹ شامل ہیں ، پہلے ہی حکومت کو خبر دار کر چکی ہے کہ اگر لاگت کم کرنے کے اقدامات نہ کیے گئے تو خدمات معطل کرنی پڑ سکتی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button