بھارت
آندھرا پردیش :ہندو یاتریوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 9افراد ہلاک، درجنوں زخمی

نئی دلی:بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتا راما راجو میں ہندو یاتریوں سے بھری ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بس میں ضلع چتور کے 35یاتری سوار تھے جو بھدرا چلم مندر کے درشن کے بعد اناورم مندر جارہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ پہاڑی جنگلات کے درمیان شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو موڑ واضح طور پر دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں، شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال




