بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے مختلف ممالک میں دہشت گردی کروا رہاہے
اسلام آباد : بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ”را“ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گرد کارروائیاں کروارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوگیاہے۔بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دہشت گردی پھیلانے میں سرگرم ہے۔ بھارتی دہشتگردی اور اس کے زیرِ سایہ فتنہ ہندوستان کو بھارتی فنڈنگ کے متعدد ناقابل تردید شواہد عالمی منظر نامہ پر پہلے ہی آشکار ہو چکے ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را کا افسر کلبھوشن یادو بھی بھارتی دہشت گردی کا برملا اعتراف کر چکا ہے۔ بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول بارہا بلوچستان کو توڑنے کی کھلے عام دھمکیاں دے چکا ہے۔بلوچستان سے گرفتار دہشت گردوں نے بھی بھارت کی جانب سے مالی، تربیتی اور انٹیلی جنس معاونت کی فراہمی سے متعلق ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ کینیڈا،امریکہ اور دیگر ممالک میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں سکھ رہنماو¿ں کا بہیمانہ قتل بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان بارہا بھارتی ریاستی سرپرستی میں پھیلائی جانے والی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد اقوام عالم کے سامنے رکھ چکا ہے۔ بھارت خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے بیرون ممالک دہشت گردی اور جھوٹے پروپیگنڈے کی منظم مہم چلا رہاہے۔






