مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4اورکشمیری نوجوان شہید

سرینگر27مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران آج سرینگر اور پلوامہ کے اضلاع میں4اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ، جس سے بدھ کے روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 10ہو گئی ہے ۔
فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے صورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ 2 نوجوانوں کو پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں شہید کیاگیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے Bagyaldaraمیں تلاشی اور محاصرے کی بڑی کارروائی شروع کی ہے۔
دریں اثناء ضلع اسلام آباد کے علاقے قاضی گنڈ میں ایک 50سالہ خاتون ریل کی پٹری کراس کرتے ہوئے ہلاک ہو گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button