مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکومت نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع کے علاقے کیرن میں ضمیر احمد لون نامی کشمیری کی ایک کنال اور 14مرلے سے زائد اراراضی ضبط کی۔
بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت چھینے کے بعد کشمیریوں کی جائیدادوںپر قبضے کا سلسلہ کردیا ہے جسکا مقصد انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنا نا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیکر علاقے میں آ بادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button