پاکستان

امریکہ اور ایران کے درمیان امن عمل آگے بڑھ رہا ہے، سردار مسعود خان

اسلام آباد: سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن عمل آگے بڑھ رہا ہے اوردونوں فریقین حساس سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سردار مسعود خان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کہا گوکہ ایران اور امریکہ اس وقت بھی دھماکہ خیز مواد کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں”جہاں ایک معمولی چنگاری بھی وسیع تر تصادم کو ہوا دے سکتی ہے لیکن اسکے ساتھ ساتھ دونوں فریق اس نازک مرحلے کے دوران بھی مذاکرات کا راستہ کھلا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واشنگٹن اور تہران دونوں کے درمیاں سہولت کار ی اور ثالثی کا اپنا کردار جاری رکھے ہے اور وہ اپنا یہ کرار انتہائی ذمہ داری، احتیاط، توازن اور تزویراتی تحمل کے ساتھ نبھارہا ہے۔
مسعود احمد خان نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان ابھرتی ہوئی افہام و تفہیم کئی اہم شعبوں کے گرد گھومتی ہے۔ ان میں آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کی بحالی، فوجی اور اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے تیس دن کی مجوزہ مدت کا قیام شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ ایران مستقبل میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے حوالے سے ضمانت چاہتا ہے، ساتھ ہی ساتھ اقتصادی اور فوجی پابندیوں کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کرتا ہے ،طویل مدتی علاقائی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایران اور خلیجی ریاستوں پر مشتمل مستقبل کے اجتماعی سیکیورٹی انتظامات کے امکان پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button