مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری اور پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کارروائیاں

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں ، جس کے باعث مقامی لوگوں میں شدید خوف اورعدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے درہل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی اور ایک دور افتادہ گائوں سے مبینہ طورپرمجرمانہ مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ قابض حکام کے مطابق برآمد شدہ اشیا میں ایک پرانی دوربین، زنگ آلود استرا اور بوسیدہ بیگ شامل ہیں۔قابض حکام نے خود اعتراف کیاہے کہ برآمد کیاگیا سامان زنگ آلود تھا اوپرانا تھا،اسکے باوجود علاقے میں فوجی آپریشن کو انسداد عسکریت پسندی کی جاری سرگرمیوں کے طور پر پیش کیا جارہاہے۔مقامی لوگوں اور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی پرانی اور غیر اہم اشیا کو اکثربڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں اور علاقے میں بھارتی فوج کی مسلسل موجودگی کا جواز بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ان آپریشنز سے عام شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور علاقے میں خوف ودہشت کی فضا قائم ہے۔
ادھر دوسری جانب وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ہیں پی کے مشرا نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس نیٹ ورک اور مختلف اداروں کے درمیان رابطوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل اعلیٰ سطح کے فوجی دورے اورفوجی کارروائیوں میں توسیع سے خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوئوں سے متصادم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button