بھارت

پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی مکمل طورپر ناکام ہوئی ہے، اے ایس دولت

aw

نئی دلی: بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی کے کوئی مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دولت نے بی بی سی اردو کے شکیل اختر کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ نہ تو فوجی محاذ آرائی اور نہ ہی پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں سے بھارت کو کوئی فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان بات چیت ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔دولت، جنہوں نے واجپائی دور میں” را “کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں اور کشمیر سے متعلق معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں، نے کہا کہ جارحانہ پالیسیاں اسٹریٹجک فوائد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں، اس سے ایک تعطل پیدا ہواہے جس سے دونوں ممالک کو نقصان ہوتا ہے۔
تجزیہ کار دولت کے اس بیان کو بھارتی اسٹیبلشمنٹ، خاص طور پر بی جے پی حکومت کے سخت گیر بیانیے کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھتے ہیں۔را کے سابق سربراہ کے انٹرویو پر بھارت میں ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا، کچھ نے اسے "حقیقت پسند” قرار دیا جب کہ کچھ نے دولت پر پاکستان کے بارے میں حد سے زیادہ نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔تاہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بھر میں ان کے بیان کو اس دیرینہ نظریہ کی توثیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ محاذ آرائی سے صرف خطے کے لوگوں بالخصوص کشمیریوں کو مسلسل مشکلات اور پریشانیوںکا سامنا ہے۔دولت کا یہ حقیقت پسندانہ اعتراف پاکستان کیخلاف بھارتی مہم جوئی کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس سے پاکستان کے اس موقف کو بھی تقویت ملتی ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بامعنی بات چیت اور کشمیر سمیت تمام بنیادی مسائل کے حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button