پاکستان کے ہاتھوں آپریشن سندو میں شکست کے بعد بھارتی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار
روپیہ نئی ریکارڈکم ترین سطح پرپہنچ گیا، 2026میںایشیا کی بدترین کرنسی قرار
نئی دلی:
پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان کے ہاتھوں آپریشن سندور میں شرمناک شکست کے بعد سے بھارتی معیشت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ مسلسل کم ترین سطح کو چھوتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 95اعشاریہ 80کی نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔12مئی کوکیپٹل مارکیٹ میں بھارتی روپیہ 95اعشاریہ 63پر بند ہوا تھا۔ مارچ کے آخر میں روپیہ 94اعشاریہ 84تک گر چکا تھا، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکنے میں مودی حکومت مسلسل ناکام رہی ہے ۔رواں سال اب تک6بھارتی روپیہ کی قدرمیں 6 فیصد سے زائد کمی آچکی ہے اور ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی بن گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ایک دہائی سے زائد عرصے میں بھارت کا بدترین مالی سال رہا ہے جب روپیہ مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے ۔گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ بھی ہے۔ بھارت اپنی تقریبا 80فیصد تیل کی ضروریات درآمدی ایندھن سے پوری کرتا ہے، جس سے درآمدای بل بہت بڑھ گئے ہیں، تجارتی خسارے اور کرنٹ اکائونٹ پر دبائو بھی تیزی سے بڑھا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے رواں سال مارچ میں 11ارب ڈالر سے زائد بھارتی اسٹاک ایکسچینج سے نکالی ہے جس کے بعدبھارت میں ڈالر کی شدید قلت پیداہوگئی ہے۔







