اوسلو :نریندر مودی صحافی کے سوال کا جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے
واقعے نے آزادی صحافت پر نئی بحث چھیڑ دی

اوسلو:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اوسلو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد ناروے کے ایک صحافی کی جانب سے انہیں "دنیا کی آزاد ترین پریس”کے سوالو ں کا سامنا کرنے کے چیلنج کے بعد صحافی کے سوالات کا جواب دیے بغیر چلے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی اور ناروے کے وزیر اعظم یوناس گار اسٹورے نے پیر کو مختصر پریس بیانات دیئے لیکن صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔مودی نے جیسے ہی پوڈیم چھوڑا ناروے کے اخبار ڈگسویسن سے تعلق رکھنے والی صحافی ہیلے لینگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ہوا کہاکہ آپ دنیا کی آزاد ترین پریس سے کچھ سوالات کیوں نہیں لیتے؟ مودی نے کوئی جواب نہیں دیا اوریوناس گار کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔ہیلے لینگ نے بعد میں سوشل میڈیا ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہاہے کہ انہیں بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کے سوال کا جواب نہیں دیں گے ۔ اس واقعے نے ایک بار پھر واضح کردیاہے کہ نریندر مودی کے غیر ملکی دوروں اورملکی مصروفیات کے دوران پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کاجواب دینے سے مسلسل گریز کرتے ہیں ۔







