بھارت

اتر پردیش: ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ہندو تواغنڈوں نے چار مسلمان نوجوانوںکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ غنڈوں نے نوجوانوں کی گاڑی کو بھی آگ لگادی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں متاثرہ نوجوانوں کو برہنہ حالت میں شدید تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔حملے کی ذمہ داری اکھل بھارتیہ ہند سینا نامی تنظیم نے قبول کی ہے جسے بجرنگ دل کا ذیلی گروپ سمجھا جاتا ہے۔13کے قریب ہند و تواغنڈوں نے سلیم خان ، عقیل ابراہیم اور دیگر دو مسلم نوجوانوں پر لاٹھیوں اور تیز دھار آلوں سے حملہ کردیا۔ مسلم نوجوانوںپر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگایا گیا جبکہ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی میں بھینس کا گوشت ہے جس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
ہندو توا غنڈوں کے تشدد سے مسلم نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔ حملہ آوروں نے بی جے پی کا جھنڈا اور ایک گاﺅ رکھشا تنظیم کا بینر بھی اٹھا رکھا تھا۔
پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button