APHC-AJK

حریت رہنما الطاف حسین وانی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے رہنمائوں نے حریت رہنما اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی کے والد کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمانے کی دعا کی اور سوگوار خاندان، بالخصوص الطاف حسین وانی کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے جمعہ کو نمازِ عصر کے بعد دعائیہ اجتماع منعقد کیا جائے گا، جس میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button