پاکستان

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عظیم قربانیوں پرکشمیری عوام کی خراج تحسین

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عظیم قربانیوں پرمقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا جن کا گزشتہ ماہ سرینگرمیں انتقال ہو گیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کے لیے بے پناہ مصائب کا باعث بنا ہے جس سے لاتعداد خاندان اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے ہیں اور وہ غم اور خوشی کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنے سے محروم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ زمینی حقائق عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں، انہوں نے کہا کہ علاقے کو ایک فوجی چھاو¿نی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں امن وامان کا کوئی وجود نہیں ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل سے جڑا ہوا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقامعطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیقدے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button