مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی زمینی صورتحال انتہائی ابتر ہے، موہندر سنگھ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مختلف سکھ تنظیموں نے علاقے کو درپیش سیاسی ،سماجی و اقتصادی خدشات پر اپنی آواز بلند کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مختلف سکھ تنظیموں کا ایک اجلاس جموں میں بھائی کنہیا نشکم سیوا سوسائٹی کے چیف آرگنائزر مہندر سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شرکا نے ریاست کی بحالی میں تاخیر، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور دیگرمعاملات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔موہندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا تھا جو اس نے تاحال پورا نہیں کیااور بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری، مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور علاقے کی زمینی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور لوگ شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button