پاکستان کا بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی جواب: آپریشن سندور بمقابلہ معرکہ حق

اسلام آباد:پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے جھوٹے دعووں کا عالمی سطح پر مضبوط جواب دیا اور اصل حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زمبابوے میں پاکستان کے سفیر محمد امجد عزیز قاضی نے 13 مئی 2026 کو دی ہیرالڈ میں ”معرکہ حق: پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب“کے عنوان سے مضمون شائع کرکے بھارتی سفیر برمہ کمار کے دعووں کا جواب دیا۔مضمون میں پاکستان کے تحمل، دفاعی کامیابی اور بھارتی جارحیت اورجھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف واضح موقف کو اجاگر کیا گیا۔ 2025 سے پاکستان مسلسل بھارت کے بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے فتح کے دعووں کو چیلنج کرتا آ رہا ہے اور بھارتی بیانیے کی کمزوریاں سامنے لا رہا ہے۔بھارت کی کئی غیر جانبدار سول اور فوجی شخصیات نے بھی پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت اور موثر حکمت عملی کو تسلیم کیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس اور آزاد تجزیوں نے بھی پاکستان کے متوازن ردعمل، خودمختاری اور علاقائی استحکام کے موقف کی حمایت کی۔ اس سفارتی کوشش نے ثابت کیا کہ پاکستان حقائق، ساکھ اور عالمی رابطوں کے ذریعے مخالف بیانیوں کا مو¿ثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔




