جموں میں احتجاجی مظاہرہ ،جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کا مطالبہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” مشن سٹیٹ ہڈ“ کے کارکنوں نے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کی ریاستی حیثیت فوری طورپربحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت مشن سٹیٹ ہڈ کے صدر سنیل ڈمپل نے کی ۔انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی دوہری پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی لداخ کوخصوصی درجہ ، دفعہ371 کے تحت آئینی ضمانتیں اورریاستی حیثیت دینے کے لیے تیار ہے جبکہ جموں وکشمیر کویہ حقوق دینے سے انکار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں منتخب نمائندے مو¿ثر طریقے سے کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90ارکان اسمبلی بیکار ہیںاور انہیں لداخ کے رہنماو¿ں سے سیکھنا چاہیے۔سنیل ڈمپل نے بھارتی وزیراعظم مودی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کیے گئے وعدوں کو جلد از جلد پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی منشور میں دفعہ370 اور ریاستی حیثیت کی بحالی کو شامل کیا تھا لیکن اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ۔








