بھارت

اتر پردیش: ہندو توا غنڈوں 2مسلمان کپڑا فروشوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

لکھنو : بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو توا غنڈوں نے دو مسلمان کپڑا فروشوںکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عامر ملک اور انکارشتہ دار جاوید گھر گھر کپڑا فروخت کرکے روزی روٹی کماتے تھے ۔ وہ نئی منڈی کووالی کے علاقے میں ایک گھرمیںکپڑا دینے جا رہے تھے کہ ہندو توا غنڈوں نے انہیں راستے میں روک لیا اور ان سے انکی شناخت پوچھی۔ جب غنڈوں کو انکے مسلمان ہونے کا پتہ چلا تو انہوںنے ان پر ہلہ بول دیا اور وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا ۔ دونوں بیگناہ نوجوانوںکو اس قدر تشدد کانشانہ بنایاگیاکہ وہ لہو لہاں ہوگئے۔
دلدوز واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو تو اغنڈوں کو مسلم نوجوانوںکو تشددکا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں مسلم نوجوانوں کے جسم سے خون بھی بہتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔ واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button