مقبوضہ جموں و کشمیر

سونم وانگچک نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرکے دعوئوں کو مسترد کر دیا

نئی دلی: لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ان دعوئوں کو مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے لداخ کا منی پور سے موازنے کو اپنی غلطی تسلیم کیاتھا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب ایل جی وی کے سکسینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سونم وانگچک، ان کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو سے ملاقات کے بعد جاری سوشل میڈیا پوسٹ دعوی کیا تھاکہ وانگچک نے لداخ اور منی پور کے موازنے کو غلط قرار دیاتھا۔
تاہم سونم وانگچک نے ان دعوئوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی تھی اور اس میں کسی قسم کی تنبیہ یا سرزنش نہیں کی گئی۔وانگچک نے کہا، ایل جی نے ہمیں چائے پر ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔ تقریبا ایک گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں مختلف امور، تعاون کے امکانات اور سماجی اقدامات پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے ایک گھنٹے بعد جب انہوں نے ایل جی کا ٹویٹ دیکھا تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ اس کا انداز ملاقات کے ماحول سے بالکل مختلف تھا۔سونم وانگچک نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا کہ شاید یہ عوامی بیان دہلی میں کسی اعلیٰ شخصیت کو خوش کرنے کے لیے دیا گیا ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ آج بھی لداخ کا منی پور سے موازنہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں اور انہوں نے اسے کبھی فیصلے کی غلطی قرار نہیں دیا۔وانگچک نے کاکروچ جنتا پارٹی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو ایک اعزازی کاکروچ سمجھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button