مودی نے ملک کے تعلیمی نظام کوبھی بری طرح تباہ کر دیا ہے، راہول گاندھی

نئی دلی:کانگریس کے قائد اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے تعلیمی نظام کو بری طرح تباہ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک امتحان تک ڈھنگ سے نہیں کراسکتی جبکہ وہ وشوا گرو ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ” نیٹ ، سی بی ایس ای، ایس ایس سی اور سی یو ٹی ، ایک امتحان بھی دیانتداری سے نہیں کرایا گیا۔ راہول گاندھی نے کہاکہ مودی نے سارے نظام تعلیم کو بری طرح سے تباہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جس نسل کے مستقبل کو برباد کیا جا رہا ہے وہی کل تمہیں (مودی کو) جواب دہ ٹھہرائے گی۔
راہول گاندھی نے کہاکہ سی بی ایس سی مسئلہ پر مودی کی خاموشی اور وزیر تعلیم کے خلاف کارروائی نہ کرنا بتاتا ہے کہ مودی کو صرف اپنی حکومت کی بقا کی فکر ہے ، لاکھوں طلباء کے مستقبل کی نہیں۔




